بغاوت کیس ،ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی ضمانت منظور

بغاوت کیس ،ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت، میڈیا ہاس پر حملے، قتل اور دہشتگردی کے مقدمات میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو بغاوت، میڈیا ہاوسز پر حملے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیوایم کے مزید دو کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو محمد ولید اور راشد ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ بائیس اگست دو ہزار سولہ کو ایم کیوایم بانی کے خطاب کے بعد متحدہ کارکنوں نے میڈیا ہاوسز پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران ایم شخص باں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر