سلک بینک کے زیر اہتمام ڈرامہ ’’ اس گلی نہ جاویں‘‘ پیش کیا گیا
کراچی (اکنامک رپورٹر) سلک بینک کے زیراہتمام انفرادی پرفارمنس پر مبنی ڈرامہ ’’ اس گلی نہ جاویں‘‘ پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں معروف اداکار شکیل نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ شکیل نے اپنی زندگی کے 50 سال اس شعبے کو دیے ہیں اور ان کوبہترین کارکردگی پر ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ وہ یقیناًپاکستان کا اثاثہ ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ سابق وزیرخزانہ اور چیئرمین سلک بینک کے ایڈوائزر اور بورڈ آف سلک بینک شوکت ترین اور دیگر نے اداکار شکیل کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔