سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے قیام کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کمیٹی کے مقاصدمیں صوبے بھر کے اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا، مدیران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنااور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ پنجاب کمیٹی 33؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ طاقت گروپ کے چیف ایڈیٹر رحمت علی رازی جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ ڈیلی ٹائمز کے ایڈیٹر کاظم خان مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ضیا شاہد (روزنامہ خبریں)، شاہین قریشی (روزنامہ جنگ)، جمیل اطہر قاضی (روزنامہ تجارت)، رمیزہ مجید نظامی (روزنامہ نوائے وقت)، عطاء الرحمن (روزنامہ نئی بات)، ممتاز طاہر (روزنامہ آفتاب)، ایاز خان (روزنامہ ایکسپریس)، سردار طاہر محمود (ماہنامہ حنا ڈائجسٹ)، سید انتظار حسین زنجانی (ماہنامہ آئینہ قسمت)، سید ممتاز شاہ (روزنامہ مشرق)، سید محمد منیر جیلانی (روزنامہ پیغام)، تنویر شوکت (روزنامہ غریب)، عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان)، یوسف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، سلمان غنی (روزنامہ دنیا)، نوید چوہدری (روزنامہ سٹی 42)، عابد علیم (روزنامہ ملت)، احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپیٹلٹی پلس)، احمد علی ڈھلون (روزنامہ لیڈر)، اسلم میاں (ماہنامہ زرعی دوست)، بشیر احمد خان (روزنامہ ملتان نامہ)، ادریس رؤف (روزنامہ جہان پاکستان)، ہمایوں طارق (روزنامہ بزنس رپورٹ)، نشید راعی (روزنامہ قومی آواز)، سید سجاد بخاری (روزنامہ اب تک)، عثمان غنی (روزنامہ سعادت)، زبیر محمود (روزنامہ صورتحال)، وقاص طارق فاروق (روزنامہ جہاں نما)، ذوالفقار راحت (روزنامہ ہاٹ لائن)، عاطف سعید فاروقی (روزنامہ سما) اور راجہ طارق محمود (روزنامہ جذبہ) شامل ہیں۔