سندھ ہائی کورٹ ، بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کالعدم قرار

سندھ ہائی کورٹ ، بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کالعدم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری کے مجرم محمد انور کی سزا کالعدم قرار دے دی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو بھتہ خوری میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد انور کو پانچ سال سزا سنائی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق مجرم نے دو ہزار چودہ میں مارکیٹ تھانے کی حدود میں تاجر جمشید عالم سے بھتہ وصول کیا تھا۔ پولیس نے میڈیا کے موجودگی میں مجرم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ وکیل سرکار عدالت کے روبرو مجرم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے کہا کہ پیش کردہ ثبوت ناکافی ہیں۔ عدالت نے بھتہ خوری کے مجرم محمد انور کو سزا کالعدم قرار دے دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر