چیئرمین جے ایس گروپ نے ٹھٹھہ میں گورنمنٹ اسکول کا افتتاح کیا

چیئرمین جے ایس گروپ نے ٹھٹھہ میں گورنمنٹ اسکول کا افتتاح کیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن اور یو ایف ایف اے نے باہمی اشتراک سے موری ضلع ٹھٹھہ میں قائم سرکاری اسکول کو بہتر بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ جہانگیر صدیقی گورنمنٹ اسکول کی افتتاحی تقریب میں معروف افراد جن میں خصوصی تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں، نے شرکت کی۔ ایم جے ایس ایف اور یو ایف ایف اے بنیادی طور پر غریب بچوں کو حصول تعلیم کا حق دلوانے کی حامی تنظیمیں ہیں۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ سندھ کا مکمل تعاون ہوگا۔ یہ اسکول 200 سے زائد بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اس اسکول میں بچوں ک جدید تعلیم دی جائے گی۔ اس مقصد کے حصول کیلئے اسکول میں کمپیوٹر اینڈ آڈیو (Visual) لیب، لائبریری، کھیل کا میدان اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جہانگیر صدیقی نے اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر