یوڈی او کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

یوڈی او کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر ) یونائیٹڈ ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن رجسٹرڈ خیبر پختونخواہ جشن آزادی کے حوالے سے ایک جنرل کونسل اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر ولی محمد خان نے کی۔ اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس مین صوبائی چیئرمین شیراز باچا ،جنرل سیکرٹری اسد خان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک سید محمد خان ،فنانس سیکرٹری خان قادر نے اجلاس سے خطاب کیا آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عوام ملک وقوم کی بھرپور خدمت سرانجام دینگے۔ امن وامان کا قیام برقرار رکھنے اور علاقے کی ترقی کیلئے حکومت سے بھرپور تعاؤن کریں گے دن رات محنت اور قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کے نقشہ پر وطن عزیز پاکستان کا نام ایک آزاد اور خود مختار کے طور پر ابھرا تھا ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دی تھیں اسی طرح کی قربانی ہم وطن عزیز پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لئے دیتے رہیں گے۔ کیونکہ ہماری شناخت پاکستان سے ہے۔ عوام کی خوشحالی کے لئے ایمانداری سے کردار ادا کرتے رہیں گے ملک میں انصاف ہر شہری تک پہنچانے کرپشن اور ہر قسم معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاؤن کرینگے ۔ آخر میں پوری قوم 70ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی گئی۔