ٹانک میں جشن آزادی کے سلسلے میں پی پی کی ریلی

ٹانک میں جشن آزادی کے سلسلے میں پی پی کی ریلی

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے رہنماء شمس محسود کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں پر مشتمل ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ٹانک سے نکل کر سینکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کر تے ہوئے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سپینکئی راغزائی ،کوٹکئی ،سراروغہ ،مکین سے ہوتے ہوئے لدھا سپورٹس سٹیڈیم میں ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کرلی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمارے آباء واجداد نے تحریک آزادی میں نمایاں قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں رقم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسود قبائل محب وطن اور ارض پاک کے بلا معاوضہ سپاہی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ محسود قبائل نے 1947 ؁ٗ ،1965اور 1971 کی جنگوں میں اپنے سروں کو ہتھیلی پر رکھ کر پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ دیا انکا کہنا تھاکہ اگر اج بھی اگر ضرورت پڑی تو محسود قبائل ملک و قوم کی خاطر پاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کے طور پر ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور محسود قبائل ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں جس کی عکاسی پاکستان کے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹواپنے دور اقتدار میں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں لدھا، واناسمیت دیگر علاقوں کے دورے کرنے سمیت علاقے میں نمایاں ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان سے شاندار طریقے سے کامیابی حاصل کرکے یہاں کے قبائلیوں کی بے لوث خدمت کریگی شمس محسود نے سیکیورٹی فراہمی پر پاک فوج ،پولیٹیکل انتظامیہ ، ٹانک پولیس اور ضلعی اتنظامیہ ٹانک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کیا اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر