بچوں میں ٹاپے کا بڑھتا رجحان انتہائی خطرناک ہے، ڈاکٹرحنیف سعید

بچوں میں ٹاپے کا بڑھتا رجحان انتہائی خطرناک ہے، ڈاکٹرحنیف سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف ہئیرٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر حنیف سعید نے کہاہے کہ پاکستان کے بچوں میں موٹاپے کا بڑھتا رجحان انتہائی خطرناک ہے اس کی روک تھام کیلیے انڈور گیمز کی حوصلہ شکنی کرکے آؤٹ ڈور کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا یہ بات انہوں نے ساحل سمندر پر ولیج ریسٹورنٹ سے شروع ہونے والی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی،موٹاپے کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے منعقدہ صحت مند پاکستان واک دو ہزار سترہ کااہتمام عمر بقائی ایجوکیشن سوسائٹی ،حا جی سعید میموریل ہیلتھ سوسائٹی اور حلقہ فکر وادب نے ایشین انٹر نیشنل اسکن کئیر سینٹر کے تعاون سے کیا ۔ڈاکٹر حنیف سعید نے اس موقع پر مزیدکہاکہ موبائل اور کمپیوٹر پرگیمز اورسوشل میڈیا کے لامحدود استعمال نے بچوں کو جسمانی ورزش پر مبنی کھیلوں سے دور کردیاہے ۔ضرورت ہے کہ بچوں میں کمپیوٹرز اور موبائل کا استعمال تعلیم تک محدود کیاجائے انہوں نے کہاکہ بڑوں میں کھانے کے دوران بے اعتدالیاں موٹاپے کی اہم وجوہ میں شامل ہے اس کے علاوہ طرززندگی میں آرام طلبی اورورزش سے گریز بھی اس کی وجہ ہیں انہوں نے کہاکہ صحت مند پاکستان واک دوہزارسترہ کا مقصد موٹاپے کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے اوراس تصور کو اجاگر کرناہے کہ موٹاپا تمام بیماریوں کی ماں یعنی ام الامراض ہے مگرپاکستان میں موٹاپے کو بیماری سمجھا ہی نہیں جاتا، انہوں نے کہاکہ خدا کا شکرہے کہ اتنا تو ہو ا ہے کہ موٹاپے کو اب صحت مندی کی علامت نہیں سمجھا جاتا مگر ہمارا ہدف ہے کہ اسے ایک بیماری سمجھا جائے جب تک یہ نہیں ہوگا پاکستان صحت مند نہیں ہوگا۔ڈاکٹر حنیف نے اس موقع پر ہرسال چودہ اگست کو صحت مند پاکستان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد نے شرکت کی ۔۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر