کراچی ،جشن آزادی پر ماجو میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام

کراچی ،جشن آزادی پر ماجو میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام

کراچی (اکنامک رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر محمد علی جناح یونیورسٹی میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ان سرگرمیوں میں سب سے زیادہ اہم آل پاکستان انٹریونیورسٹی ملی نغمے گانے کا مقابلہ تھا جس میں 12 نوجوان طلباء نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس ضمن میں 11 اگست کو 50 طلباء میں سے 12 طلباء کو گلوکاری میں ان کی بہتر کارکردگی پر منتخب کیا گیا تھا۔ ملی نغموں کے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن کراچی یونیورسٹی کے مناہل ، دوسری پوزیشن بحریہ یونیورسٹی کے احسیب احمد اور تیسری پوزیشن سینٹ پیٹرکس کالج کے عون علی نے حاصل کی۔ ملی نغموں کے اس مقابلے میں چیف جج کے فرائض نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ہیڈ نے انجام دیئے جبکہ حنا وقار قادری اور ہما کریم نے جج کے فرائض انجام دیئے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر