نوشہرہ میں ٹریفک قوانین بارے شعور آگاہی مہم کا آغاز

نوشہرہ میں ٹریفک قوانین بارے شعور آگاہی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین بارے شعور بیداری مہم کا آغاز کردیا اس مہم کے دوران عوام اور ڈرائیوروں میں ٹریفک آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم کئے جس پر ٹریفک قوانین اور ہدایات بارے بیانات درج تھے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس انچارج انسپکٹر سیف علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور بیدار کرنے کا مقصد حادثات کی روک تھام ہے اس کے علاوہ اوورلوڈنگ، بغیرلائسنس ،بغیر پرمٹ گاڑیوں، کم عمر افراد کی ڈرائیونگ، کالے شیشوں کا استعمال بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک مہذب شہری کی حیثیت سے ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور ان پر عمل کو یقین بنائیں تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔