میٹرو کیش اینڈ کیری نے دوسرا ’’فریشلی اسٹور‘‘ متعارف کرادیا

میٹرو کیش اینڈ کیری نے دوسرا ’’فریشلی اسٹور‘‘ متعارف کرادیا

کراچی(پ ر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے علامہ اقبال ٹاؤن کے بعد بحریہ ٹاؤن میں لاہور کا دوسرا فریشلی اسٹور متعارف کرادیا ہے ۔میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczنے گزشتہ روز منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع اس شاندار اسٹور کا افتتاح کیا ،اس موقع پر صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جس نے اسٹور میں رکھے پھلوں،سبزیوں اور گوشت کی تازگی،معیار اور مناسب قیمتوں کو سراہتے ہوئے میٹرو کیشن اینڈ کیری پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میٹروکیشن اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے پاکستان میں ماڈرن ریٹیل کے سیٹ اپ کیلئے روایت کے ساتھ ساتھ جدت لانے کا عمل جاری رہے گا ،میٹرو کیش اینڈ کیری نے یہ فریشلی اسٹور ریٹیل فرنچائز کے تصور کے تحت متعارف کرایا ہے جہاں بہترین عالمی پریکٹسز ،تجربے اور مہارت کو اپنایا گیا ہے ،میٹرو کیش اینڈ کیری جہاں انٹر پرینیورزاور کاروباری افراد کو اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس کو جدت میں ڈھالنے کے مواقع فراہم کرتا ہے وہیں صارفین کو میٹرو کیش اینڈ کیری کی معیاری خدمات اور مصنوعات کی وسیع ورائٹی کی فراہمی بھی ممکن بناتا ہے ۔میٹرو کیش اینڈ کیری کو یقین ہے کہ فریشلی کی معیاری مصنوعات صارفین کی روزمرہ کی زندگیوں کو زیادہ پر لطف اور بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گی ،یہ اسٹور میٹرو کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں نئے ریٹیل بیس تصور کو متعارف کرانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس تصور کے تحت میٹرو کیش اینڈ کیری صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ایسے اسٹور ز کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر