کے الیکٹرک نے یوم آزادی فٹبال میچ 2۔1 سے جیت لیا
کراچی(پ ر)کے الیکٹرک فٹبال کلب ایف سی نے کے ایم سی ایف سی کیخلاف یوم آزادی فٹبال میچ جیت لیا۔یہ میچ کے ایم سی فٹبال گراونڈ، کراچی میں کھیلا گیا۔پہلے ہاف کے آغاز میں کے ایم سی کی ٹیم نے اپنا پہلا اور واحد گول اسکور کیا جسے کے الیکٹرک کی ٹیم نے پہلے ہی ہاف میں پینلٹی کے ذریعے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ میچ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا اور کے الیکٹرک کی ٹیم نے میچ کے 85ویں منٹ میں حبیب الرحمن کے دوسرے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے الیکٹرک نے کے ایم سی کو 2۔1 سے شکست دیدی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دونوں گولز حبیب الرحمن نے کئے۔ سابق بین الاقوامی فٹبال پلیئر کرنل (ر) یونس چنگیزی اس میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کے الیکٹرک فٹبال کلب کے کپتان اکبر علی کو ٹرافی پیش کی۔