جازپاکستان کا تیزترین ڈیٹا نیٹ ورک بن گیا

جازپاکستان کا تیزترین ڈیٹا نیٹ ورک بن گیا

کراچی(پ ر) پاکستان کی نمبر ایک ڈیجیٹل کمپنی، جازنے ڈیجیٹل پاکستان کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ’پاکستان کے تیز ترین اور بہترین ڈیٹا نیٹ ورک‘ کی نئی شناخت متعارف کرائی ہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جاز پاکستان لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے کہا،’’14اگست پاکستانی جذبے کے لیے صرف تعظیم کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ہماری قوم کو عظیم ترین بنانے کیلئے ہمارے عزم کی یاددہانی بھی ہے ۔ اسی جذبے کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ہم اپنے انقلابی ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے شہر با شہر، گاؤں سے گاؤں تک ملک کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ہمارا عزم واضح ہے کہ پاکستانی عوام کو چیلنج کا مقابلہ کرنے اور ناممکن چیز پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بے پناہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ اپنے اور پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کرسکیں ۔‘‘انہوں نے مزیدکہا،’’ڈیجیٹل ہونا ایک زبردست مساوات پیدا کرنے ،رابطہ قائم کرنے والااورنجات دہندہ عنصر ہے جس نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب کمپنی کے عزم کو اور تیز کیا ہے جس کے لیے جاز مسلسل کام کرتا رہاہے ۔ اور اب اپنے تیز ترین 3G+4Gنیٹ ورک کے ساتھ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے تیز دوڑہماری طرز فکر ہے۔‘‘کسٹمر پر توجہ مرکوز کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے جاز 53ملین پاکستانیوں کو ان کے ترجیحی نیٹ ورک کے طور پر بہتر ین ممکنہ کسٹمرایکسپیرئینس فراہم کر رہی ہے۔حال ہی میں 4Gسروسز اور بہترین انٹرنیٹ ڈیلز کے ساتھ حاصل کیے گئے اضافی اسپیکٹرم کے ذریعے ہم ایک نئے دور میں ٹیلی کام سروس کے رہنما کا کردار ادا کریں گے۔اپنی صدر کمپنی VEONکی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، جاز ایک ڈیجیٹل ٹیلی کام کمپنی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اپنی کاروباری امنگوں کے ایک حصے کے طور پرحال ہی میں 4G لائسنس کا حصول اور نئی سمت کا تعین پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام اور اس کو ترقی دینے کی جانب ایک قدم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر