مسلم لیگ (ن) کا سینیٹر سردار یعقوب ناصر کوپارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹر سردار یعقوب ناصر کوپارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،اے این این )مسلم لیگ (ن) کاسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ ،(آج)جمعرات کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سینیٹر سردار یعقوب خان کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جو مستقل پارٹی صدر کے انتخاب تک ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی سرداریعقوب کو قائم مقام صدر بنانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔خیال رہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، اس لئے مسلم لیگ (ن)نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔