این اے 120 ضمنی انتخاب، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز، بیگم کلثوم نواز،یاسمین راشداور فیصل میر آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد آج آر او کے سامنے پیش ہوں گی ،پیپلز پارٹی کے فیصل میر کے کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر ایک بجے ہو گی جبکہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے ہو گی ۔
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی اور اس پرپولنگ 17 ستمبر کوہو گی اور امیدواروںنے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور مسلم لیگ ن اور تحریک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔