’’مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر سے کہا کہ وہ نوازشریف سے پوچھے کہ این اے 120 کا ٹکٹ مجھے کیوں نہیں دیتے؟‘‘ اس پر میاں نواز شریف نے کیا کہا؟ سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

’’مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر سے کہا کہ وہ نوازشریف سے پوچھے ...
’’مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر سے کہا کہ وہ نوازشریف سے پوچھے کہ این اے 120 کا ٹکٹ مجھے کیوں نہیں دیتے؟‘‘ اس پر میاں نواز شریف نے کیا کہا؟ سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی اینکرز سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر کو سوال بھیجا کہ وہ میاں صاحب سے پوچھیں کہ این اے 120 سے مریم کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتے؟ ۔ خاتون اینکر نے یہ سوال کیا تو میاں صاحب بغیر رد عمل دیے اگلے سوال پر بڑھ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جس دن اینکرز کو ملاقات کیلئے بلایا تو اس دن ایک خاتون اینکر نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ کلثوم نواز کو این اے 120 کا ٹکٹ کیوں نہیں دیتے؟“، اس سوال پر میاں صاحب کسی رد عمل کا اظہار کیے بغیر اگلے سوال پر بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پانامہ کیس میں نیب نے نواز شریف ، حسن نوازاور حسین نواز کو 18اگست کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے
ارشاد بھٹی نے بتایا کہ پہلے سوال کے فوری بعد مریم نواز نے ایک خاتون اینکر کو پرچی پر سوال لکھ کر بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مریم نواز کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے پوچھیں؟ ۔ دوسری خاتون اینکر نے پانچ منٹ بعد سوال کیا کہ ” میاں صاحب آپ این اے 120 کا ٹکٹ مریم نواز کو کیوں نہیں دیتے“۔ اس سوال پر میاں نواز شریف مسکرائے بھی نہیں اور پھر اگلے سوال پر بڑھ گئے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ مریم نوازکی بہت خواہش تھی کہ وہ این اے 120 سے الیکشن لڑتیں لیکن ان کو سب سے بڑا مقابلہ اپنے ہی گھر پر کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

لاہور -