کراچی،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 ملزم اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

کراچی،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 ملزم اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار
کراچی،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 ملزم اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران11 ملزموں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کارروائی اورنگی ٹاﺅن، مومن آباد، سعود آبادم اور کورنگی زمان ٹاﺅن علاقوں میں کی گئی، اورنگی ٹاﺅن اور مومن آباد میں کارروائی کے دوران 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی، جبکہ سعود آباد میں پولیس نے 2 اور کورنگی زمان ٹاﺅن سے 6 ملزموں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا،ملزموں کو گرفتار کرنے کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید : کراچی