ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا، سینٹر یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنانے کی منظوری لی جائیگی

ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا، سینٹر یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر ...
ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا، سینٹر یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنانے کی منظوری لی جائیگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج پنجاب ہاﺅس میں ہو گا،جس کی صدارت چیئرمین راجہ ظفرالحق کریں گے ،اجلاس میں مسلم لیگ کے مقام مقام صدر کی منظوری لی جائے گی ، ن لیگ کی جانب سے سینٹر یعقوب ناصرکو قائم مقام صدر کیلئے نامزد کیا گیا ہے،سینٹر یعقوب ناصر مستقل صدر کے انتخاب تک پارٹی امور سنبھالیں گے تاہم ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کو پارٹی کا مستقبل صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس موقع پر سینٹر یعقوب ناصر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، پارٹی قیادت کے اعتماد کا مشکور ہے اور انشااللہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : اسلام آباد