صبح سویرے پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ،دو پائلٹس زخمی

صبح سویرے پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ،دو پائلٹس زخمی
صبح سویرے پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ،دو پائلٹس زخمی

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے ۔نجی نیوز چینل 92کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹس نے کنٹرول سنٹر کو اس خرابی سے متعلق آگاہ کیا ۔ایف سیون طیارہ سرگودھاکہ علاقے بھاگٹاانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے کے گرنے سے پہلے ہی پائلٹس اس سے نکل گئے تھے جس کے باعث ایک پائلٹ کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ۔پائلٹس کو پی ایف بیس کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔دوسری جانب پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :’’مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر سے کہا کہ وہ نوازشریف سے پوچھے کہ این اے 120 کا ٹکٹ مجھے کیوں نہیں دیتے؟‘‘ اس پر میاں نواز شریف نے کیا کہا؟ سینئر صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

مزید : سرگودھا /اہم خبریں