راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ،31 ہزار زائد المعیاد امپورٹڈ چاکلیٹس کے پیکٹس برآمد، مقدمہ درج

راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ،31 ہزار زائد المعیاد امپورٹڈ ...
راولپنڈی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ،31 ہزار زائد المعیاد امپورٹڈ چاکلیٹس کے پیکٹس برآمد، مقدمہ درج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈاتھارٹی نے راولپنڈی میں کالج روڈپرگودام میں چھاپہ مار کر 31 ہزار زائد المعیادامپورٹڈ چاکلیٹ کے پیکٹس برآمد کر لئے،ڈائریکٹرآپریشنزبلال ابڑو نے گودام سیل کرکے مالکان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص خوردنی اشیا بنانے وفروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ، ڈائریکٹر آپریشن بلال ابڑو نے راولپنڈی میں کالج روڈ پر گودام میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں زائد المعیاد امپورٹڈ چاکلیٹ قبضے میں لے لی اور گودام کو سیل کر کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ ریکارڈسے ظاہرہواکہ چاکلیٹ درآمدہونے سے پہلے ہی ایکسپائرتھے اوریہ بڑے بڑے سپر سٹورز کو سپلائی کئے جانے تھے۔

مزید : راولپنڈی