کلثوم نواز کی دہری شہریت، مخالفین الیکشن کمیشن کو ثبوت نہ دے سکے

کلثوم نواز کی دہری شہریت، مخالفین الیکشن کمیشن کو ثبوت نہ دے سکے
کلثوم نواز کی دہری شہریت، مخالفین الیکشن کمیشن کو ثبوت نہ دے سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)بیگم کلثوم نواز کی دہری شہریت واقامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تاحال ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے،مصدقہ دستاویزات ملنے کے بعد سابق خاتون اول کوقانون کے مطابق نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع نے دبے الفاظ میں عندیہ دیدیا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقے این ای120 میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو بطور امیدوار نامزد کرنے کے بعد ان کے اقامے کے حوالے سے مبینہ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

پانامہ کیس میں نیب نے نواز شریف ، حسن نوازاور حسین نواز کو 18اگست کو طلبی کے سمن جاری کر دیئے

ذرائع کے مطابق اگر کلثوم نواز دہری شہریت کی حامل نکلیں تو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوسکتے ہیں تاہم حکمران جماعت نے بیگم کلثوم نواز کے اقامے کو جعلی قرار دیا ہے اوران کے مخالفین بھی ابھی تک الیکشن کمیشن کو مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت پارلیمنٹ ہائوس میں بیٹھے ہوئے اکثریتی پارلیمنٹیرین دہری شہریت کے حامل ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک پارلیمنٹیرین کے کاغذات نامزدگی کو دوبارہ چیک کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -