”عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مجھے یہ نشہ دیا جس کے بعد ڈانس کلب میں موجود لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور پھر۔۔۔“ پرنیتی چوپڑا نے شرمناک اعتراف کرلیا

”عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مجھے یہ نشہ دیا جس کے بعد ڈانس کلب ...
”عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مجھے یہ نشہ دیا جس کے بعد ڈانس کلب میں موجود لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا اور پھر۔۔۔“ پرنیتی چوپڑا نے شرمناک اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں دس ماہ قبل عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مل کر پہلی بار شراب پلائی جس کے بعد وہ صبح 6 بجے تک کلب میں ناچتی رہیں اور جو بھی سامنے آتا اسی کے گلے لگ جاتی تھیں، اس دن کے بعد سے اب تک وہ باقاعدہ شراب نوشی کرتی ہیں۔
اداکارہ نیہا دھوپیا کے ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ دس ماہ پہلے ان کی ڈریم ٹیم ورلڈ ٹور پر تھی اور یہ اس ٹور کا آخری دن تھا۔ اس دن سب لوگ پارٹی کر رہے تھے ، کترینہ کیف اورسدھارتھ ملہوترا رخصت ہو چکے تھے جبکہ عالیہ بھٹ، ورن دھون ، ادیتیہ چوپڑا اور وہ خود باقی رہ گئے تھے۔ اس موقع پر وہ چاروں ایک کلب میں گئے جہاں سب لوگ کہنے لگے کہ آج تو پرنیتی کو شراب نوشی کرنا ہی ہوگی۔ ’ میں نے کہا کہ میں شرب نہیں پیتی لیکن ان تینوں نے مجھے زبردستی ایک پیگ لگوا دیا، اس کا ذائقہ اور اس کی بو بہت ہی بری تھی‘۔

” پرنیتی چوپڑا کے جسم کے اس حصے کی وجہ سے ثانیہ مرزا نے فلم میں کردار ادا کرنے کیلئے ان کا انتخاب کیا“ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
پرنیتی نے بتایا کہ پہلے پیگ کے 15 منٹ بعد سب دوستوں نے مل کر انہیں ایک بار پھر شراب پلادی، اور انہیں اس کا نشہ چڑھ گیا ۔ جس کے بعد وہ ڈانس فلور پر گئیں، مد ہوش ہو کر صبح 6 بجے تک ناچتی رہیں اور جو بھی سامنے آتا اسے گلے لگا لیتیں، ’اس وقت مجھے بہت سا پیار بھی دیا گیا‘ ۔
پرنیتی کا کہنا تھا کہ پہلے دن کی مے کشی کے بعد اگلے دن وہ سو کر اٹھیں تو انہیں بہت ہی اچھا محسوس ہوا اور اسی دن کے بعد سے انہوں نے باقاعدہ شراب نوشی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈریم ٹیم نے 2016 کے اختتام میں ورلڈ ٹور کیا تھا۔ اس ٹیم میں بالی ووڈ اداکار پرنیتی چوپڑا، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔ ان اداکاروں نے دنیا بھرکے مختلف شہروں میں جا کر کانسرٹس کیے تھے۔

مزید :

تفریح -