شہباز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی پرسرکاری وسائل خرچ کئے، نااہل قرار دیا جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شہباز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی پرسرکاری وسائل خرچ کئے، نااہل قرار دیا جائے، ...
شہباز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی پرسرکاری وسائل خرچ کئے، نااہل قرار دیا جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر،جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست کی سماعت کی اور درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نوازشریف کی ریلی پر سرکاری اخراجات کئے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کو نااہل قرار دیا جائے ،جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر خالد وحیدکا کہنا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، ریلی پر سرکاری خزانے سے رقم خرچ نہیں کی گئی۔

مزید : لاہور