نہال ہاشمی کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی، تین سٹنٹ ڈال دئیے گئے

نہال ہاشمی کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی، تین سٹنٹ ڈال دئیے گئے
نہال ہاشمی کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی، تین سٹنٹ ڈال دئیے گئے

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں کامیاب بائی پاس آپریشن کے بعد عدلیہ کی کردار کشی کرنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا، پمز ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کرا کے 3 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کا دورہ پڑنے پر پمز ہسپتال لایا گیا وہ طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

صبح سویرے پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ،دو پائلٹس زخمی

پمز ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے چیئر مین ڈاکٹر اختر بندیشہ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نہال ہاشمی متعدد بار میڈیکل چیک اپ کے لئے ہمارے پاس آئے تھے، گزشتہ روز ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی ہے جس میں 3 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے وہ پہلے سے بہتر ہیں جلد مکمل صحت یاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے حوالے سے توہین آمیز تقریر کی تھی جس کے بعد انہیں توہین عدالت کیسز کا سامنا ہے۔

مزید : اسلام آباد