کیا عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں؟ عائشہ گلالئی ایک بار پھر میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

کیا عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں؟ عائشہ گلالئی ایک بار پھر میدان میں آگئیں، ...
کیا عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں؟ عائشہ گلالئی ایک بار پھر میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے جعلی اکاﺅنٹس بنا کر غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی دن نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے واضح کیا کہ انہیں کبھی بھی عمران خان کے گھر کے اندر کے حالات کا پتا نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شراب نوشی کرتے ہیں بلکہ انہوں نے تو کبھی اس موضوع پر بات ہی نہیں کی۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان کی ویڈیوز ”لیک“ کر دیں

عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے نام سے غلط اور جعلی ٹوئٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس بنائے گئے جن پر یہ سب باتیں کی جا رہی ہیں، ’عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جعلی اکاﺅنٹس سے کہی گئی باتوں پر دھیان نہ دیں اور صرف میرے تصدیق شدہ اکاﺅنٹ پر توجہ دیں‘۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : اسلام آباد