منشیات کیس، حنیف عباسی سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب، بغیر اجازت رقم کی منتقلی سے روک دیا گیا

منشیات کیس، حنیف عباسی سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب، بغیر اجازت رقم کی ...
منشیات کیس، حنیف عباسی سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب، بغیر اجازت رقم کی منتقلی سے روک دیا گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے منشیات کیس میں بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ انہیں بغیر اجازت رقم کی منتقلی سے بھی روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنمامسلم لیگ ن حنیف عباسی کےخلاف منشیات کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مزید انکوائری کیلئے حنیف عباسی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے جاری نوٹس میں حنیف عباسی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات فراہم کریں، انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں ۔ اے این ایف نے حنیف عباسی اوراہل خانہ کوبغیراجازت بینک اکاﺅنٹس سے رقم منتقلی سے بھی روک دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی