پاکستان کا ترقیاتی سفر دنیا میں اپنی مثال آپ ہے :سرتاج عزیز

پاکستان کا ترقیاتی سفر دنیا میں اپنی مثال آپ ہے :سرتاج عزیز
پاکستان کا ترقیاتی سفر دنیا میں اپنی مثال آپ ہے :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا ترقیاتی سفر دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ،اب پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ملک بن چکا ہے ۔قومی ترقی سے متعلق کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پلاننگ کمیشن کو چیلنجنگ ذمہ داریاں ملی ہیں،ہمیں آگے بڑھنے کے لیے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 70سال سے موسمی تبدیلیوں کا بھی شکار رہا ہے ،ملک کو قدرتی آفات اور دہشتگردی کا سامنا بھی رہا ہے ۔

مزید : اسلام آباد