کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے امیدوار کا پیش ہونا ضروری نہیں،الیکشن کمیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے امیدوار کا پیش ہونا ضروری نہیں، امیدوارکسی کو اتھارٹی لیٹر دے کر بھیج سکتا ہے ، نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کو آج سہ پہر3 بجے طلب کر رکھا تھا لیکن طبی وجوہات پر وہ لندن کیلئے روانہ ہو چکی ہیں جس پر الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے امیدوار کا پیش ہونا ضروری نہیں امیدوار کسی کو اتھارٹی لیٹر دے کر بھیج سکتا ہے اگر پھر بھی ضروری ہو تو بعد میں امیدوار کو طلب کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 120 کیلئے مسلم لیگ نے بیگم کلثوم نواز اور میاں نعمان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اگر بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی واپس لئے توپھر مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 120 کیلئے میاں نعمان امیدوار ہوں گے۔