شاہ سلمان کا قطری حجاج کیلئے بارڈر کھولنے کا حکم ، حاجیوں کو میرے خرچے پر سعودی عرب لایا جائے: خادم الحرمین الشریفین

شاہ سلمان کا قطری حجاج کیلئے بارڈر کھولنے کا حکم ، حاجیوں کو میرے خرچے پر ...
شاہ سلمان کا قطری حجاج کیلئے بارڈر کھولنے کا حکم ، حاجیوں کو میرے خرچے پر سعودی عرب لایا جائے: خادم الحرمین الشریفین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) خادم الحرمین الشریفین نے حجاج کرام کیلئے قطر کا بارڈر کھولنے کے خصوصی احکامات جاری کردیے ہیں، شاہ سلمان نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ قطری حجاج کرام کو ان کے خرچے پر سعودی عرب لایا جائے،ان کے اس اقدام سے خلیجی ممالک میں جاری تنازعہ ختم ہونے کی بھی امید پیدا ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہ کا حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر کے ایک سفارتی وفد نے طاقتور کراﺅن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، یہ 5 جون کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان پہلی باضابطہ اعلیٰ سطح کی ملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حج صرف عبادت، سیاسی رنگ دینے کی کوشش قبول نہیں:سعودی عرب

شاہ سلمان نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حجاج کرام کیلئے قطر کا بارڈر کھول دیا جائے تاکہ مسلمان اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ سعودی ایئر لائن کے پرائیویٹ طیارے خصوصی طور پر قطری حجاج کرام کیلئے روانہ کیے جائیں اور انہیں خادم الحرمین الشریفین کے خرچے پر سعودی عرب لایا جائے۔سعودی کراﺅن پرنس شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے لوگوں میں تاریخی تعلقات ہیں جبکہ سعودی حکمرانوں اور قطری شاہی خاندان کی پرانی رشتہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا بغیر اجازت حج پر آنے والے غیر ملکیوں کو 10 سال کیلئے بلیک لسٹ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب ، بحرین، مصراور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے، ان ممالک کی جانب سے قطر پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عرب ممالک کے بائیکاٹ کے باعث قطر کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں