تحصیل تخت نصرتی کرک میں ٹھیکوں کی وصولی ”طالبان“ سے کرانے کا اعلان

17 اگست 2017 (11:11)

کرک (ویب ڈیسک) ٹی ایم اے تخت نصرتی کے سالانہ ٹھیکوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے معاملے نے سنگین صورت اختیار کرلی، جے یو آئی (ف) کے سابق ضلعی امیر نے عدم شنوائی کی صورت میں سرکاری میلوں اور لاری اڈوں کی محکمانہ وصولیاں ”طالبان“ کے ذریعے کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس امر پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا کہ ٹی ایم اے تخت نصرتی کے سالانہ ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی خبردار کیا تھا مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور صوبائی حکومت کو خیرباد کیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر سالانہ ٹھیکوں کی وصولیاں نامزد کردہ اہلکاروں کے ذریعے شروع نہ کی تو جمعہ سے میلہ مویشیاں احمد آباد، تخت نصرتی، لاری اڈہ درہ تنگ اور امبیری کلہ کی وصولیاں زبردستی مدرسے کے طالبان کے ذریعے کراﺅں گا۔

مزیدخبریں