این اے 120کے الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

این اے 120کے الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
این اے 120کے الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کر لیے ۔الیکشن کمیشن کے سامنے پیپلز پارٹی کے امید وار فیصل میر نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ سے بننے والی سیاسی جماعت ہے اور اس کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے لہذا پی ٹی آئی کی امید وار یاسمین راشدکے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔اس پر ریٹرننگ افسر نے آج یاسمین راشد کو طلب کر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصل میر کے اعتراضات مسترد کر کے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی ۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ بھی ساتھ لگا یا لیکن جس طرح نواز شریف نے یہ اقامہ انکم ٹیکس ریٹرن کے سامنے پیش نہیں کیا اسی طرح کلثوم نواز نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن کے سامنے یہ دستاویز پیش نہیں کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس قانون کے تحت سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیا اسی قانون کے تحت کلثوم نواز کے کاغذات نامزدی بھی مسترد کیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مان لیا کہ کلثوم نواز ملکہ عالیہ ہیں لیکن انہیں بھی قانون پر عمل کرنا پڑے گا ،الیکشن کمیشن کو ان کے کاغذات مسترد کرنے چاہئیں ۔

ؒمزید خبریں :بیگم کلثوم نواز لندن روانگی کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئیں

مزید : لاہور /اہم خبریں