پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ ہے، افسوس 70 سال میں کوئی بھی جمہوری وزیراعظم 5 سال پورے نہ کر سکا،احسن اقبال

پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ ہے، افسوس 70 سال میں کوئی بھی جمہوری ...
پاکستان کا وجود میں آنا ایک معجزہ ہے، افسوس 70 سال میں کوئی بھی جمہوری وزیراعظم 5 سال پورے نہ کر سکا،احسن اقبال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ ہے، 70 سال کے دوران ملک کئی اہم موڑ سے گزرا ہے اوراس عرصے کے دوران بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کیں لیکن افسوس سترسال میں ایک بھی جمہوری وزیراعظم 5سال پورے نہ کر سکااوردو،دوسال میں حکومتیں برطرف کرکے نوے کی دہائی کو غیر مستحکم کیا گیا جبکہ نوے کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی شرح بلند ترین تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 70 سال میں بہت سے ملک جو پیچھے تھے آگے نکل گئے ،ترقی کرنے والے ملکوں میں طویل استحکام کا دور نظر آئے گا ، 1960 میں پاکستان کو جاپان کے بعد ابھرتی معیشت کہا جاتا تھا،وزیراعظم جونیجو کے ساتھ کیا خرابی تھی وہ توبہت معصوم وزیر اعظم تھے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی حکومتوں میں تسلسل دیکھنے میں آرہا ہے اوروہ بھی ہمیں پیچھے چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے ،انہوں نے کہا من موہن جب وزیرخزانہ تھے توسرتاج عزیز سے اصلاحات کے ایس آراوزمانگتے تھے، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کامیابی لاتی ہے اور منفی سوچ ناکامی ،پاکستان کی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے ہمیں اپنی سوچ کو مثبت رکھنا چاہئے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں