” عمران خان کو میرا پیغام دینا کہ ۔۔۔“ اس امریکی شہری کو ریحام خان نے پاکستان میں خوش آمدید کہا تو آگے سے اس نے کیا جواب دے ڈالا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اسے ابھی پاکستانی شہریت دے دی جائے

” عمران خان کو میرا پیغام دینا کہ ۔۔۔“ اس امریکی شہری کو ریحام خان نے ...
” عمران خان کو میرا پیغام دینا کہ ۔۔۔“ اس امریکی شہری کو ریحام خان نے پاکستان میں خوش آمدید کہا تو آگے سے اس نے کیا جواب دے ڈالا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اسے ابھی پاکستانی شہریت دے دی جائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کامیڈین جیرمی مک لیلن ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ، لاہور اور اسلام آباد میں کامیڈی شوز اور سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی ٹرولنگ کے ذریعے وہ پہلے ہی لوگوں کے دلوں میں گھر چکے ہیں لیکن جو چیز ان کے ٹرپ کو شاندار بناتی ہے وہ ان کا پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کو دکھانا ہے جس سے اکثر مغربی لوگ ناواقف ہیں۔ بطور کامیڈین ان کی حس مزاح بھی شاندار ہے اور ان کی اسی حس مزاح کی شکار ریحام خان بھی ہو چکی ہیں۔

ویب سائٹ پڑھ لو کی رپورٹ کے مطابق مک لیلن نے پاکستان آنے سے پہلے یقینی طور پرپاکستان اور پاکستان کے لوگوں پر بہت زیادہ ریسرچ کی ہوگی جو ان کی سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سے بھی نظر آتی ہے۔ مثال کے طور پر انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں ایک گدھے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ” گدھا دیکھ کر مجھے لاہوری بریانی یاد آگئی اور میں لنچ کیلئے رک گیا“۔

انہوں نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ایک زیر تعمیرمکان کے سامنے کھڑے ہیں اور پاس ہی ایک کبوتر بیٹھا ہوا ہے، انہوں نے اس پوسٹ میں بھارتیوں پر خوب جملے کسے اور کہا ” بھارت کے یوم آزادی کی یاد میں، یہاں میں پاکستانی کبوتروں کو جاسوسی کی تربیت دے رہا ہوں تاکہ انہیں بارڈر پار خصوصی مشن پر بھیجا جا سکے“۔

جیرمی مک لیلن نے ٹرولنگ میں اپنا بھرپور لوہا منوایا اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو بھی نہیں بخشا۔ ریحام خان نے ٹوئٹر پر انہیں خوش آمدید کہا تو آگے سے موصوف نے جواب دیا ”عمران خان کو بتانا کہ جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت افسوس ہے“۔

مک لیلن نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ مزید اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نا اہل قرار دے دیا ہے“۔

اس پر حفصہ ارشد نامی ایک خاتون نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایک ریلی کا بندو بست کریں تاکہ انہیں اہل قرار دلوایا جا سکے ۔

جس پر جیرمی مک لیلن نے ایک اور تصویر شیئر کی اور کہا ” یہ دیکھو میری ریلی، اس میں شامل سب لوگ میری حمایت کر رہے ہیں اور بہت جلد ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرالیں گے“۔

کسی صارف نے جیرمی مک لیلن سے ریحام خان کی جانب سے خوش آمدید کیے جانے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور کہا کہ ” ریحام خان نے میری کرکٹ کی مہارت دیکھ لی ہوگی“۔

پاکستان ، یہاں کے سیاسی حالات اور لوگوں پر ایسی شاندار معلومات اوربہترین حس مزاح دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ جیرمی مک لیلن امریکہ کے نہیں بلکہ فیصل آباد کے شہری ہیں، اس لیے انہیں پاکستان کی شہریت دے کر ان کے اصل مقام (فیصل آباد) پر رکھا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو بھی کوئی اپنی ٹکر کا بندہ مل سکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس