این اے 120کے انتخاب سے قبل ہی کلثوم نواز لندن روانہ ،واپس کب آئیں گی ?سب سے حیران کن خبر آگئی

این اے 120کے انتخاب سے قبل ہی کلثوم نواز لندن روانہ ،واپس کب آئیں گی ?سب سے ...
 این اے 120کے انتخاب سے قبل ہی کلثوم نواز لندن روانہ ،واپس کب آئیں گی ?سب سے حیران کن خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لاہور ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کے ذریعے لندن روانہ ہو گئیں ۔آج تین بجے کلثوم نواز کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونا تھالیکن وہ اس سے قبل ہی لندن کے لیے روانہ ہو گئیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ کلثوم نواز طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوئی ہیں ۔کلثوم نواز کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 24ستمبر درج ہے جبکہ این اے 120کا ضمنی انتخاب 17ستمبر کو ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد وطن واپس آجائیں گی ۔انہوں نے بتا یا ہے کہ کلثوم نواز کی ٹکٹ پر وطن واپسی کی تاریخ فرضی طور پر ڈالی گئی ہے،وہ دو تین دن میں ہی وطن واپس آ جائیں گی ۔

مزید خبریں :کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے امیدوار کا پیش ہونا ضروری نہیں،الیکشن کمیشن

مزید : قومی