سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ آف پاکستان میں سرکاری سطح پر 14 ، اگست کی تقریبات

سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ آف پاکستان میں سرکاری سطح پر 14 ، اگست کی ...
 سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ آف پاکستان میں سرکاری سطح پر 14 ، اگست کی تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر ) سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں سرکاری سطح پر 14 ، اگست 2017 کو یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی گئیں۔ دونوں جگہوں پر بیک وقت جھنڈے لہرائے گئے۔

سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات محمد معظم احمد خان نے اور اقونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں قونصل جنرل سید جاوید حسن نے سینکڑوں پاکستانیوں کی موجودگی میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تالیوں کی گونج میں عظیم الجثہ کیک کاٹا گیا جو راوی ریسٹورنٹ کے چودھری عبدالمجید نے بھجوایا تھا۔دونوں تقریبات میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور قونصلیٹ و سفارتخانہ کے عملہ نے بھی شرکت کی۔

سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ آف پاکستان دبئی میں یوم آزادی کے موقع پر مقررین نے کہا کہ حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت تکلیفیں اُتھائی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ حصول پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

پاکستان ہمارے لئے قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس میں آزاد ی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس آزادی کی قدر کریں اور پاکستان کو علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان محمد علی جناح کی خواہش کے مطابق بنائیں اس کی عزت و ناموس کاخیال رکھیں اور اس کی حفاظت تعمیر و ترقی کیلئے اپنے حصے کا قرض نبھائیں۔ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ لوگوں نے ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد یں بھی دیں۔

مزید :

عرب دنیا -