’متحدہ عرب امارات میں‘ پاکستان مسلم لیگ ’ ن‘ نے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا

’متحدہ عرب امارات میں‘ پاکستان مسلم لیگ ’ ن‘ نے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی ...
’متحدہ عرب امارات میں‘ پاکستان مسلم لیگ ’ ن‘ نے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر )پاکستان کا 70 واں یوم آزادی ، پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے دبئی کے ایک ہوٹل میں روایتی شان و شوکت اور دھوم دھام سے منایا جس میں امارات بھر سے محبت وطن پاکستانیوں اور پی ایم ایل این کے کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے بارے تقاریر کی گئیں۔ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین نے تقاریر کے دوران پاکستان کو علامہ اقبال اور محمد علی جناح کی خواہش کے مطابق بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا نسل نو کو اس بات کی تلقین کی گئی کہ وہ شاعر مشرق اور بانی پاکستان کے افکار کے مطابق پاکستان کو بنائیں۔ پی ایم ایل این کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی اس تقریب میں چودھری نور الحسن، خواجہ عبدالوحید پال، آزاد علی تبسم ، ملک دوست محمد اعوان، جان قادر، غلام مصطفی مغل، غلام عباس بھٹی، محمد یونس پراچہ، چودھری محمد شفیع، ابوبکر آنندی اور چودھری ظفر اقبال سے خطاب کیا۔پی ایم ایل این گلف ریجن کے صدر چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ ہم محمد نواز شریف کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جو کہ انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے تاکہ ملک کو ترقی سے روکا جا سکے۔ سی پیک منصوبہ ناکام ہو، لوڈشیڈنگ ختم نہ ہواور ملک میں خوش حالی نہ آئے یہی پاکستان کی دشمن طاقتیں چاہتی ہیں۔ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ۔ ہم پہلے بھی اپنے قائدمتحرم محمد نواز شریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے ہاتھ بلند کر کے نواز شریف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

مزید : عرب دنیا