ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ ،ایک قومی رضاکار شہید ، دوسرا شدید زخمی

ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ ،ایک قومی رضاکار شہید ، دوسرا شدید زخمی
ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ ،ایک قومی رضاکار شہید ، دوسرا شدید زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک قومی رضاکار شہید ہوگیا اور دوسرا شدید زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو قومی رضا کار ناردرن بائی پاس کے قریب ڈیوٹی کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج جمشید شہید ہوگیا جبکہ گلزار نامی قومی رضا کار شدید زخمی ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں تیس بور اور نائن ایم ایم کے پستول استعمال کیے گئے جبکہ اہلکاروں کے سر اور ٹانگوں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں