بانی ایم کیو ایم نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا، اردو بولنے والوں نے کوشش کو ناکام بنا دیا، مصطفی کمال

بانی ایم کیو ایم نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا، اردو ...
بانی ایم کیو ایم نے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا، اردو بولنے والوں نے کوشش کو ناکام بنا دیا، مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے پاکستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا لیکن اردو بولنے والے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے کہا پاکستان کے پرچم کو جلا کر وڈیو سوشل میڈیا ڈالواور ساتھ 14اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا طریقہ بھی بتایالیکن منہ چھپا کرجن لوگوں نے گھناونا جرم کیاسب کا پتا چل گیاہے ۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستان کو گالیاں دیں اورتصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئیں۔پرچم جلانے کی تصاویر اور وڈیو بھارتی چینلز کو دی گئیںاور بھارتی چینلز نے ان وڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔انہوںنے کہا بانی ایم کیو ایم نے بھارتی وزیراعظم سے کہااردوبولنے والوں کیلئے بھارت میں صوبہ بنائیں،افسوس کہ یہ سب کچھ اردو بولنے والے مہاجروں کے نام پر کیا گیا ، مصطفی کمال کا کہنا تھابانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کا نام لیکر پاکستان کو گالی دیں، پرچم جلایااور3مارچ 2016 کو ہم نے جوباتیں کیں بانی ایم کیو ایم نے درست ثابت کردیں ، مہاجروں نے 30سال بعد خود کو ان سے الگ کرنا شروع کردیا لوگوں نے 9بار بانی ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے ،30سال زکوة ،فطرہ دیا اور آج میں اپنی شناخت پر فخر محسوس کر رہا ہوں ۔

مزید : کراچی