این اے 120،کلثوم نواز نے بھی کاغذات نامزدگی میں نواز شریف والی غلطی کردی ،ن لیگ کے لیے خطرناک خبر آگئی

این اے 120،کلثوم نواز نے بھی کاغذات نامزدگی میں نواز شریف والی غلطی کردی ،ن ...
این اے 120،کلثوم نواز نے بھی کاغذات نامزدگی میں نواز شریف والی غلطی کردی ،ن لیگ کے لیے خطرناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ بھی ساتھ لگا یا لیکن جس طرح نواز شریف نے یہ اقامہ انکم ٹیکس ریٹرن کے سامنے پیش نہیں کیا اسی طرح کلثوم نواز نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن کے سامنے یہ دستاویز پیش نہیں کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس قانون کے تحت سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیا اسی قانون کے تحت کلثوم نواز کے کاغذات نامزدی بھی مسترد کیے جائیں۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما نے کہا ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز پر 25 اعتراضات لگائے ہیں، انہیں قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی، کلثوم نواز نے ایف زیڈ ای کمپنی سے حاصل آمدن ظاہرنہیں کی اور انہوں نے اقامہ بھی نوازشریف کی وجہ سے لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا الیکشن کمیشن سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے، ہم ووٹ خریدتے نہیں، مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروایا، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ سکتیں، نواز شریف پارٹی کے صدر تھے جو نا اہل ہوچکے ہیں، انکے نااہل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے اور کلثوم نواز نے اثاثوں کی تفصیلات بھی نہیں لگائیں۔

مزید خبریں :این اے 120کے انتخاب سے قبل ہی کلثوم نواز لندن روانہ ،واپس کب آئیں گی ?سب سے حیران کن خبر آگئی

مزید : لاہور