حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ کو متعارف کرایا،ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی معاشی طور پر محکوم ہیں،شہباز شریف

حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ کو متعارف کرایا،ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی ...
حکومت نے ہر شعبے میں میرٹ کو متعارف کرایا،ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی معاشی طور پر محکوم ہیں،شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے میں 100 فیصد میرٹ کو متعارف کرایااورمیرٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوئی ،ترکی جانے والے طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰپنجاب کاکہنا تھا کہ ستر سال گزر گئے اسلامی فلاحی مملکت کہاں ہے ؟، ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود سیاسی ،معاشی طور پر محکوم ہیں ، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے باہر بھیجنا مستقبل کی سرمایہ کاری ہے ،انہوں نے کہا ترک سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں،ترک زبان کی یہاں شدید ضرورت ہے ،شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی قائم کی گئی ہیں اورلاہورکی فرانزک لیب جنوبی ایشیا کی لیڈنگ لیب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں100 فیصد بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں، تعلیمی اداروں میں1لاکھ50ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کئے گئے اور میرٹ کی خلاف ورزی کی کرنے والے کیخلاف خلاف سخت ایکشن لیاگیا۔

مزید : لاہور