نیب نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط لکھ دیا

نیب نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط لکھ دیا
نیب نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط لکھ دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل اکاﺅنٹبلٹی بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے شریف خاندان کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد اب سعودی عرب کی حکومت کو بھی اثاثوں کی تفصیلات کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ نیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں۔ نیب نے نوازشریف، حسین اور حسن نوازسمیت دیگرکے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں جبکہ سعودی حکومت سے مل کی خریداری کیلئے ادائیگی کے ذرائع کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، نیب نے اثاثوں کی تفصیلات 30 اگست تک مانگی ہیں۔

مزید : اسلام آباد