نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10حاصل کر لیا

نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم ...
نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10حاصل کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیوم 10حاصل کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب نے رجسٹرار سپریم کور ٹ سے پاناما کیس میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیوم 10حاصل کر نے کے لیے درخواست کی تھی جس پر عدالت اعظمیٰ کی جانب سے نیب کو والیوم10کی چار مصدقہ نقول دے دی ہیں ۔نیب کو 4نقول اس لیے دی گئی ہیں تاکہ نیب 4الگ الگ ریفرنس دائر کر سکے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10جسے پبلک نہیں کیا گیا تھا 415صفحات پر مشتمل ہے ۔

مزید خبریں :ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ایس ای سی پی کا ایک اور افسر ظفر حجازی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا، بیان ریکارڈ

مزید : قومی /اہم خبریں