این اے 120 ، پی پی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 120 ، پی پی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظور
این اے 120 ، پی پی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120 کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ،تفصیلات کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے اورالیکشن کمیشن نے امیدواروں کو طلب کر رکھا ہے، ریٹرننگ افسر نے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے ہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے بھی کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز لندن روانہ ہو چکی ہیں اور ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ان کے داماد پیش ہو سکتے ہیں۔

مزید : لاہور