’مریم نوازآپ ہمیں بتائیں کہ ۔ ۔ ۔‘سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے لواحقین میدان میں آگئے

’مریم نوازآپ ہمیں بتائیں کہ ۔ ۔ ۔‘سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے لواحقین میدان ...
’مریم نوازآپ ہمیں بتائیں کہ ۔ ۔ ۔‘سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے لواحقین میدان میں آگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے کے شہداءکے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاتلوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو چھوڑنے والے نہیں، آپ جتنے طاقتور ہوں گے ، اتنا ہی ہمارے اندر بدلہ لینے کی جرات پیداہوتی ہے، کمزور سے بدلہ لینے میں ہمیں جھجھک محسوس ہوتی ہے ، مریم نوازشریف نے کہاتھاکہ میرے باپ کے دل میں بڑے راز ہیں، ہمیں بھی بتائیں کہ کونسے راز ہیں، کم ازکم یہ شہداءتمہارے ساتھ ہوں گے ۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک شہید کی والدہ کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی کچھ نہیں کررہیں، معصوم بچوں کو بے گناہ ماراگیا، نسلیں تباہ ہوگئیں، والدین کو زندہ درگور کردیاگیا لیکن انسانی حقوق کی بات کرنیوالوں کو کچھ نظرنہیں آیا، اپنے منافع اور شوشا کیلئے دفاتر کھولے ہیں؟ کیوں کام نہیں کرتے ، آپ میں انسانیت مرچکی ہے ۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازآپ بتائیں ، آپ نے کہاتھاکہ میرے باپ کے دل میں بڑے راز ہیں، آپ بتائیں کہ کونسے راز ہیں، ہمیں بھی بتائیں، یہ نعرہ مشہور ہے کہ قدم بڑھاﺅ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں، فضل الرحمان کہتے ہیں کہ رقم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں، تومریم نوازراز بتاﺅ ، کم ازکم یہ شہداءتمہارے ساتھ ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ قاتلوں کیلئے پیغام ہے کہ جو آزادی کیساتھ گھوم پھر رہے ہیں کہ ہم آپ کو چھوڑنے والے نہیں، گن گن کر بدلے لیں گے ، کہاں تک چھپوگے ، نکال کر سزادیں گے ،جتنے دشمن طاقتور بنتے جارہے ہیں، ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہورہے ہیں، ہمارے دشمن قاتل کمزور ہیں تو بدلہ لینے میں جھجھک محسوس ہوتی ہے کہ یہ ان کیساتھ زیادتی ہے ، لیکن جب طاقتور ہیں تو ہم بدلہ لینے کے لیے او رجرت پیدا ہوتی ہے ۔

مزید : پشاور