سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے سے آج لاہور پہنچیں گے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے سے آج لاہور پہنچیں گے
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے سے آج لاہور پہنچیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے سے آج لاہور پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف آج (جمعرات کو) سہہ پہر خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچیں گے۔ راحیل شریف نجی مصروفیات کے باعث لاہور آئیں گے جہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد وہ پھر واپس سعودی عرب چلے جائیں گے، ان کی مصروفیات اور قیام کے حوالے سے ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے تاہم ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ان کی پاکستان آمد کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ ماہ بھی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے اور یہاں کچھ روز قیام کرکے اپنی نجی مصروفیات نمٹا کر واپس سعودی عرب چلے گئے تھے۔

مزید : قومی