کاش میں حج کرسکوں؟غیر مسلم وزیر کی خواہش

کاش میں حج کرسکوں؟غیر مسلم وزیر کی خواہش
کاش میں حج کرسکوں؟غیر مسلم وزیر کی خواہش

  

کوچی(آئی این پی ) بھارتی ریاست کوچی کے وزیر زراعت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی نے کہا ہے کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو وہاں جاکر ضرور حج اداکرونگا۔ایم اے بے بی کوچی ایئر پورٹ کے قریب واقع حج کیمپ پہنچے۔ جہا ں انہوں نے عازمین حج کے ہمراہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا اور حج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

بے بی نے کہا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اگر مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو وہاں جاکر ضرور حج اداکرونگاجو میرا برسوں کا خواب ہے۔

مزید : بین الاقوامی