مویشی منڈی میں بچھڑاخریدنے گئے شہری نے بچھڑے کا منہ کھولا تو پیروں تلے سے زمین نکل گئی، دانتوں کی جگہ ۔ ۔ ۔

مویشی منڈی میں بچھڑاخریدنے گئے شہری نے بچھڑے کا منہ کھولا تو پیروں تلے سے ...
مویشی منڈی میں بچھڑاخریدنے گئے شہری نے بچھڑے کا منہ کھولا تو پیروں تلے سے زمین نکل گئی، دانتوں کی جگہ ۔ ۔ ۔

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کا فریضہ اداکرنے والے شہریوں کو ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں ، کم عمر یا بوڑھے جانور بھی بیچ دیئے جاتے ہیں لیکن ایسا ہی ایک فراڈیہ کراچی میں پکڑا گیا جو پلاسٹک کے جعلی دانت لگا کر بچھڑا بیچ رہاتھا۔

ابتدائی بھاﺅ کرنے اور ظاہری جسم دیکھنے کے بعد جب بچھڑے کی عمر کا اندازہ کرنے کے لیے شہری نے اس کا منہ کھولا تو اندر سے ایسے دانت دکھائی دیئے جن کاآپس میں رنگ ہی نہیں ملتا تھا۔ شک ہونے پر تسلی کی گئی تو یہ دانت پلاسٹک کے نکلے ۔ توتکارشروع ہوئی تو دیگر شہری بھی اکھٹے ہوگئے اور استفسار پر معلوم ہوا کہ بیوپاری نے مسلمان ہونے کا دعویٰ کیا لیکن پہلا کلمہ آتا تھا اور نہ ہی قربانی کی وجہ معلوم تھی ۔ ویڈیو دیکھئے

مزید : کراچی