نوجوان نسل اورفیشن، اگرآپ بھی اپنی شخصیت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے 

نوجوان نسل اورفیشن، اگرآپ بھی اپنی شخصیت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو یہ ...
نوجوان نسل اورفیشن، اگرآپ بھی اپنی شخصیت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تیار ہونا،سجنا سنورنا‘ ہر عورت اپنا حق سمجھتی ہے اور سنور نے کا کوئی طے شدہ فارمولا بھی نہیں کہ کیسا لباس ، جیولری یا جوتے پہن کر‘ تیارہوکر خاتون کو تسلی ہو گی۔ لیکن خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکوں میں بھی فیشن کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سب ایک دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں اورر فیشن کی اس دوڑ میں کوئی کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔آج کل کے فیشن میں ایک فیشن اچھے فنکشن رکھنے والے اور خوبصورت نظر آنے والے موبائلز بھی شامل ہیں۔ جدید اور خوبصورت اسمارٹ فونز بھی ان نوجوان نسل کے فیشن کا اہم حصہ ہیں جس کے بغیر وہ خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔

خاص مواقعوں اور تہواروں پر سجنے اور سنوار نے کے لیے لڑکے اور لڑکیاں تیار رہتے ہیں۔ عیدالالضحیٰ کے بعد یوں بھی ہمارے یہاں شادیوں کا موسم ہوتا ہے، ایسے میں تیاری اور خرچا دونوں ہی دل کھول کر کیے جاتے ہیں۔ فیشن چینلز کی بھرمار اور فیشن شوز نے ہر کسی کو فیشن کے نت نئے اور منفرد تقاضوں سے متعارف بھی کروا یا ہے۔ اکثر سوال اٹھتا ہے کہ نوجوان نسل اور فیشن کا کیا تعلق ہے اور نوجوان کیسے فیشن میں خود کو اسٹائلش بناسکتے ہیں؟

تو جواب یہ ہے کہ فیشن اور اسٹائل دو الگ چیزیں ہیں اسٹائل کا تعلق آپ کی شخصیت سے ہے جسے آپ فیشن سے سْدھار یا بگاڑ سکتی ہیں۔ لباس کے حوالے سے ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات ہمارے یہاں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ پسندیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈیزائنر شخصیت کو مد نظر رکھ کر لباس بناتے ہیں جس سے آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے ۔

ایک وقت تھا کہ چوڑی دار اور غرارے اسٹائل والے ڈھیلے پاجامے نانیاں اور دادیاں پہنا کرتی تھیں۔ برزگ خواتین کا چوڑی دار ور غرارے اسٹائل کے ڈھیلے ڈھالے پاجامے پہننا 'خاندانی' روایات کا حصہ سمجھا جاتا تھا مگر آج کل ان پاجاموں کو نئے نام دے کر جدید فیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔لڑکے کلین شیو رہنا فیشن سمجھتے تھے لیکن اداکاروں اور مختلف شخصیات کی نقل کرکے ہلکی شیو اورر مختلف ہیئر اسٹائلزبناتے ہیں اور لباس بھی ان ہی کی طرح کا خریدتے ہیں یا بنواتے ہیں۔

اسی طرح جیولری، جوتے اور میک اپ کے رجحان اور انداز میں بھی بہت تبدیلی آئی ہے۔ اب بھاری جیولری کی جگہ ہلکی جیولری، لباس اور موقع کی مناسبت سے ہائی ہیل یا فلیٹ چپل پہنے جاتے ہیں ۔ میک اپ کے معاملات میں پروڈکٹس کی خریداری میں بھی فرق آیا ہے۔ نواجوان نسل اب یہ شعور رکھتی ہے کہ کس برانڈ کی پروڈکٹس آج کے فیشن اور ان کے چہرے سے مطابقت رکھیں گے۔ان سب شعور کاکریڈٹ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیاکو جاتا ہے جہاں پل پل کا بدلتا جدید فیشن نوجوانوں کو فیشن ٹرینڈ کے انتخاب میں مدد دیتا ہے۔

آج کل کے فیشن میں ایک فیشن اچھے فنکشن رکھنے والے اور خوبصورت نظر آنے والے موبائلز بھی شامل ہیں۔ جدید اور خوبصورت اسمارٹ فونز بھی ان نوجوان نسل کے فیشن کا اہم حصہ ہیں جس کے بغیر وہ خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ ہر موقع کی سیلفی، سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹس اور ہر پل کی خبر کیلئے اچھا فیچرز والا ایک خوبصورت اسمارٹ فون انتہائی ضروری ہے۔یعنی فیشن میں میک اپ اور دیگر ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ اچھا موبائل فون بھی ایک اہم جُز بن گیا ہے۔

دپیکا کا پاکستانیوں کو چیلنج ، ویڈیو دیکھئے 

حال ہی میں ایک موبائل فون کمپنی نے نوجوان نسل کے فیشن کے اس انداز کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔کم وقت میں بے حد شہرت حاصل کرنے والی موبائل فون کمپنی اوپو خواتین میں شہرت حاصل کررہی ہے ۔اوپو پاکستان نے دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور کاسمیٹک کمپنی لورئیل(L146oreal) کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔اوپو پاکستان نے L146oreal پاکستان کے ساتھ مل کر ایک ایسا خاص فون بوکس تیار کیا ہے جس میں ایک اوپو F3دیپیکا ایڈیشن اور ایک L146orealپیرس موئسچرمیٹ لپ اسٹک دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلی سرگرمی 19 اگست2017 کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

اس ایکٹیویٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر اوپو F3دیپیکا روز گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن خریدنے والی تمام خواتین کو L146oreal کی جانب سے مفت میک اوور بھی دیا جائے گا یعنی وہ تمام خواتین اوپو F3دیپیکا روز گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن خریدیں گی L146oreal کے ایکسپرٹ خود ان کا میک اوور کریں گے اور مفت مشورے بھی دیں گے کہ کس رنگت پر کونسی لپ اسٹک یا میک اپ سوٹ کرے گا ۔

اوپو F3 کا نیا دیپیکا روز گولڈ ایڈیشن خاص طور پر خواتین اور نوجوان نسل کو دھیان میں رکھ کے تیا رکیا گیا ہے۔جس کے تمام فنکشنز اور خاص طور پر ڈوئل سیلفی کیمرا نا قابلِ یقین طور پر صارفین کو حیران کر رہے ہیں۔اوپو کی اس نئی ایکٹیویٹی اور L146orealکے ساتھ اس تعاون نے فی الحال لاہور کی خواتین میں ایک ہلچل مچادی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں