ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات ، پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات ، پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا
ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات ، پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ مکی آرتھر انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی داخل ہونے سے روکتے ہیں۔عمر اکمل کے اس بیان پر مکی آرتھر نے ان کے الزامات کی تردید کی اور کہا تھا کہ انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز کو کرکٹ اکیڈمی آنے سے نہیں روکا بلکہ کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے۔ عمر اکمل کے الزامات پر پی سی بی نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کرکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

مزید : کھیل