شوکاز نوٹس کے جواب میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر سچی باتیں لکھوں گا: عمر اکمل

شوکاز نوٹس کے جواب میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر سچی باتیں لکھوں گا: عمر اکمل
شوکاز نوٹس کے جواب میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر سچی باتیں لکھوں گا: عمر اکمل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب اللہ کو حاضر ناظر جان کر لکھیں گے اور تمام سچی باتیں بیان کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں علم تھا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں غلطی پر نہیں ہوں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں، اللہ کو حاضر ناظر جان کر جواب میں سچی باتیں ہی لکھوں گا اورقانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سات روز کے اندر ہی جواب دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات ، پی سی بی نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر سنگین الزامات لگانے پر پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل